• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سوشل میڈیا فرینڈ سے ملنے گیا پیزا ڈیلیوری بوائے لاپتہ

کراچی کے علاقے گارڈن سے پیزا ڈیلیوری بوائے لاپتہ ہو گیا، لاپتہ ڈیلیوری بوائے جنید سرجانی ٹاؤن کا رہائشی ہے، جو 14 جنوری کو پیزا شاپ سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی کا رہائشی پیزا ڈیلیوری بوائے مبینہ طور پر گارڈن کے علاقے سے اغواء ہوا ہے۔

جنید آخری مرتبہ کسی لڑکی سے ملاقات کے لیے ملازمت کے مقام سے نکلا اور کچھ دیر بعد اس کا موبائل نمبر آف ہو گیا۔

24 سالہ جنید اسلم کے اغواء کا مقدمہ اس کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ گارڈن میں درج کر لیا گیا ہے۔

جنید 14جنوری کو گارڈن میں پیزا شاپ سے کسی لڑکی سے ملنے کا کہہ کر نکلا تھا، اس کے بعد سے اس کا موبائل فون بند جا رہا ہے۔


نامعلوم لڑکی جنید سے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے رابطہ میں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے مبینہ اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین