• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر احسن اقبال کی تنقید، نوید قمر کی تائید


مختصر نوٹس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر مسلم لگ نون کے رہنما احسن اقبال نے تنقید کی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کی جانب سے تائید کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے قومی اسمبلی کو مذاق بنا دیا ہے، ارکان کو رات گئے پتہ چلا کہ اجلاس جمعے کو ساڑھے 10 بجے صبح ہے۔

رہنما نون لیگ نے اس موقع پر سوال کیا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کر رہی ہے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کا قومی اسمبلی میں اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت ایوان اچھے انداز سے چلانے کی بات کرتی ہے، مگر خود غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اجلاس اتنے مختصر نوٹس پر بلانے سے ارکان کو اسلام آباد پہنچنے میں مشکلات ہوتی ہیں، کورونا وائرس سے عوام کے ساتھ ساتھ ارکانِ پارلیمنٹ کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے۔

نوید قمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب جب کورونا وائرس کی ویکسین آ رہی ہے تو ترجیحی لسٹ میں ارکانِ پارلیمنٹ کو بھی شامل کیا جائے۔

تازہ ترین