• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کو نیب سے کوئی سمن نہیں ملا ، مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ  وزیراعلیٰ سندھ کو نیب سے کوئی سمن نہیں ملا اور کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

کراچی کی زینب مارکیٹ سے متصل چورنگی پر مونومنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال الیکشن کمیشن کو حساب جمع کرواتے ہیں، حلیم عادل شیخ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے کہا ان کو ٹف ٹائم دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ کے خلاف بھی ٹف ٹائم دینے پر کیس داخل کیا گیا۔

مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں خان صاحب نے کارروائی پہلے خفیہ رکھنے کی درخواست دی، اکبر ایس بابر ان کے بانی رکن ہیں، وزیراعظم ان کے جوابات دیں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اوپر فرخ حبیب الزم لگا رہے ہیں، وہ صرف توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی مقامی حکومتوں نے کام نہیں کیا لیکن سندھ حکومت کراچی کو کلین اور گرین کرے گی، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت شہر اور شہریوں کی خدمت کررہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی کئی چورنگیوں اور چوراہوں کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کام کررہی ہے مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ کمٹمنٹ کا ہے، پارکس میں واکنگ ٹریک بنارہے ہیں، مسئلہ صرف نیتّوں کا ہے۔

تازہ ترین