• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ ستی قتل کیس، گرفتار 5پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرمحمود خان نے طالب علم اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار 5پولیس اہلکار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ہفتہ کو اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خون کے نمونہ جات اور اسلحہ کی لیبارٹری رپورٹ کے علاوہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی ابھی تک نہیں مل سکی لہٰذا استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ملزمان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ دو روز بعد ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔ ہفتہ کو ملزموں کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری لایاگیا جہاں موجود مقتول اسامہ ستی کے لواحقین نے پرامن احتجاج کیا۔
تازہ ترین