• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: فائرنگ سے 3 افراد، مقابلے میں 2 سگے بھائی ہلاک


پنجاب بھر میں مجرم بے قابو ہو گئے، فائرنگ سے 3 افراد اور پولیس مقابلے میں 2 سگے بھائی مارے گئے، 3 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں جبکہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔

راول پنڈی میں کار شو روم پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے شوروم کا مالک اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

شیخوپورہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 سگے بھائی مارے گئے، دعویٰ کیا گیا ہےکہ دونوں بھائی پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے۔

فیصل آبادمیں پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میںانسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

رحیم یار خان میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔

ملتان میں 4 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی جس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ڈی آئی خان میں 2 بہنوں سمیت 3لڑکیاں لاپتہ ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین