• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی درخواست نیپرا کو بھجوادی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کریگی،اضافہ سے عوام پر 200 ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا، نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریگی، بجلی میں اس اضافے کا عوام پر دو سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا، ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر جلد فیصلہ دیا جائیگا ، نیپرا کے پاس اختیار ہے کہ بغیر سماعت کے حکومتی درخواست پر فیصلہ دے تاہم امکان ہے کہ نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوایا جائیگا۔
تازہ ترین