• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد سائنسدان نے کورونا وائرس کی دوا تیار کر لی

پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے عالمی وبا کورونا وائرس کی دو تیار کر کے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔

 ڈاکٹر جان عالم کے مطابق منرولائٹ کے استعمال سے کورونا مریض 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُن کی تیار کردہ دوا نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی پانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی ہے۔


روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں، یہ دوا ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کرائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے استعمال سے کرونا مریض نیبالائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے، وینٹی لیڑ پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراََ صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دوا 7 سال قبل بنائی تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی، یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر جان عالم کے مطابق انہیں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر حکومت روس سے 3 اعلیٰ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین