• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان نے اپنی شادی پر میک اپ خود کیا تھا؟

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف ظاہر کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی شادی پر اپنا میک اپ خود کیا تھا۔

ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونی والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔


مذکورہ ویڈیو نادیہ خان کی شادی کے دن کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان نے کس طرح خود اپنا میک اپ کرکے خود کو ایک دلکش دُلہن کے روپ میں تبدیل کیا۔

ویڈیو میں نادیہ خان کہیں کہیں وقت کی کمی اور کام زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹینشن میں بھی نظر آرہی ہیں۔

ایک جگہ وہ اپنے بچوں کو یہ بھی کہتی دِکھائی دے رہی ہیں کہ اپنے کپڑے استری کروا کر جلدی سے تیار ہوجاؤ۔

ویڈیو میں نادیہ خان کو یہ کہتے ہوئے بھی سُنا جاسکتا ہے کہ وہ جیسے جیسے نکاح کا وقت قریب آرہا ہے اُن کے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔

نادیہ خان نے مداحوں کے ساتھ یہ خصوصی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے اپنی شادی پر اپنا میک اپ خود کیا تھا جس کی مختصر ویڈیو اپ لوڈ کردی گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ نادیہ خان رواں ماہ کی شروعات میں ہی ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

نادیہ خان کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔

تازہ ترین