• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی سے مودی سرکار خوفزدہ

بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے دلی کی جانب ٹریکٹر ریلی کا اعلان کردیا، احتجاج سے خوفزدہ حکومت نے دلی کی سرحدوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کے ٹریکٹر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔


احتجاج سے بوکھلائی حکومت نے دلی میں بس، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

واضح رہے کہ مسلسل دوسرے سال بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

بھارت میں دو ماہ سے ہزاروں کسان دلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ بھارتی حکومت متنازع زرعی قوانین کو واپس لے۔

تازہ ترین