• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نئی بیرونی سرمایہ کاری میں پہلے نمبر پر، امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے نئی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اتوار کو اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق چین براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ سال بیرون ملک مقیم کمپنیوں کی طرف سے امریکا میں ہونے والی نئی سرمایہ کاری میں تقریباً نصف کے قریب کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے اس کی پہلی پوزیشن جاتی رہی۔ اس کے برعکس، اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق چینی فرمز میں براہ راست سرمایہ کاری 4 فیصد بڑھی، جو اسے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر لے آئی۔ اعلیٰ درجہ بندی معاشی طور پر دنیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین میں گذشتہ سال 163 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

تازہ ترین