• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصل جنرل نے شہباز شریف سے خط میں کیا کہا؟


قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کو لاہور میں چین کے قونصل جنرل لانگ دنگ بن نے الوداعی خط لکھ دیا۔

چینی قونصل جنرل لانگ دنگ بن نے اپنے خط میں شہباز شریف سے کہا ہے کہ میں پاکستان میں اپنی ذمے داریوں کی تکمیل پر سبکدوش ہو رہا ہوں۔

خط میں چینی قونصل جنرل نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ آپ چین اور اس کے عوام کے دیرینہ دوست ہیں، بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سی پیک کیلئے آپ کے جوش و جذبے سے بے حد متاثر ہوا۔

لاہور میں چینی قونصل جنرل کا شہباز شریف کو خط میں کہنا ہے کہ آپ نے متاثر کن اسپیڈ کے ساتھ پنجاب میں سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو عملی شکل دی۔

خط کے متن میں چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ آپ نے پاکستان اور دو طرفہ دوستی کو نئی مہمیز دی، نون لیگ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ ہمیشہ کیمونسٹ پارٹی چین کی دوست رہی ہے۔


چینی قونصل جنرل نے شہباز شریف سے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ بطور قائدِ حزبِ اختلاف بھی پاک چین دوستی کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سبکدوش ہونے والے چینی قونصل جنرل نے اپنے خط میں شہباز شریف کے لیے صحت، شادمانی اور کامیابی کے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

تازہ ترین