• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 4 فائر ٹینڈرز اور 5 واٹر باؤزرز کی مدد سے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا گیا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ گتے کی فیکٹری میں لگی تھی، جس سے اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ تاخیر سے آگ بجھانے پہنچی۔

تازہ ترین