• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود جامعات کو آن لائن امتحانات کی اجازت ملنے پر خوش

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو اپنی صلاحیت کے مطابق آن لائن امتحان منعقد کرنے کی اجازت دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایچ ای سی نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات نے یونیورسٹیز کیلئے ایک راستہ متعین کردیا ہے اب انہیں امتحانات کا انعقاد جلد از جلد کرلینا چاہیے، تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے۔

شفقت محمود نے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ سخت محنت کریں۔


خیال رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ یونیورسٹرز پر چھوڑ دیا۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا، ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صلاحیت کے مطابق منصفانہ امتحانات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات طلبہ کی کارکردگی کے جائزہ کے لیے آن لائن یا آن کیمپس امتحانات لے سکتی ہیں۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیزکو اپنی صوابدید پر امتحانات لینے کی اجازت دے رکھی ہے۔

ایچ ای سی نے بعض یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات اور تمام صوبوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مشاورت میں طلبہ کے اندیشوں کا بغور جائزہ لیا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یونیورسٹیزکو تکنیکی اور انتظامی تیاری کے مطابق امتحانات لینے چاہیں، آن لائن امتحانات کے لیے جامعات ‘اوپن بک امتحانات’ کا انتظام کریں۔

ایچ ای سی کے مطابق آن کیمپس امتحانات ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی صورت میں لیے جاسکتے ہیں۔ ایچ ای سی نے جامعات کو واضح کر دیا کورونا کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں۔

تازہ ترین