• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا کی چھوٹی بہن اور ذوالقرنین سکندر کی ٹک ٹاک پر مقبولیت برابر

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبا انجم اور ٹک ٹاک ہیرو ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد برابر ہوگئی۔

بڑی بہن جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے نامور ٹک ٹاک ہیرو ذوالقرنین سکندر کے بھی ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوگئی ہے۔

دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے فالوورز میں اضافے کے بعد ان کی ٹک ٹاک پر مقبولیت بھی برابر ہوگئی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ذوالقرنین سکندر ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ حال ہی میں اُن کا پہلا ڈرامہ بھی آیا ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

علشبہ انجم کی بات کریں تو اُنہوں نے بھی اداکاری کی دُنیا میں اپنے پہلے گانے ’عشق‘ سے ڈیبیو کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کے اس ڈیبیو سانگ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد اب تک اُن کا یہ گانا سُن چکے ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔

تازہ ترین