• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ ستی قتل کے ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کے ملزمان کو اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

پولیس کی جانب سے اسامہ ستی کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پانچوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے اور ملزمان کو 10 فروری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔


واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 2 دسمبر کی شب نوجوان اسامہ کو 22 گولیاں مار کر بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

نوجوان کے قتل کے ذمے دار 5 اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین