• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ ستی کیس کے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 21 سالہ نوجوان اسامہ ستی کے کیس کے ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں آج چھٹی ہونے کے باعث ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود نے اسامہ ستی کے قتل کے ملزمان کا مزید 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کو 2 روز بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔


واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 2 دسمبر کی شب نوجوان اسامہ کو 22 گولیاں مار کر بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔

نوجوان کے قتل کے ذمے دار 5اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین