امریکا کی سابق خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں تلخیاں بڑھنے لگی ہیں۔
دونوں کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کی باتیں زبان زد عام و خاص تھیں تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ ان ناخوشگوار تعلقات نے ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے کے بعد شدت اختیار کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ وہ اب ایک ساتھ بھی رہنا نہیں چاہتیں۔
یاد رہے کہ ایوانکا ٹرمپ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے زیادہ جانی پہچانی بیٹی ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پہلی بیوی ایوانا کی اکلوتی بیٹی ہیں۔
ایوانکا ماڈل رہ چکی ہیں اور والد کی ایک کمپنی کی نائب صدر ہیں۔ وہ ریئلٹی ٹی وی شو ’دی ہینڈی مین‘ میں جج رہ چکی ہیں۔
جیئرڈ سے شادی کرنے کے بعد انہوں نے یہودی مذہب اپنا لیا۔