ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم ’’پشپا 2: دی رول‘‘ جہاں کامیابی کے ریکارڈ توڑ رہے ہی وہیں فلم کی نمائش کے دوران افسوسناک واقعات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ رایادرگام میں پیش آیا، جہاں فلم ’’پشپا 2: دی رول‘‘ کی نمائش کے دوران الو ارجن کے ایک اور مداح کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال تھی اور اس کا نام ہریجن مدھناپ تھا۔
پولیس کا مزید کہا ہے کہ ہریجن دوپہر 2:30 بجے کے قریب رایادرگام میں فلم کا میٹنی شو دیکھ رہا تھا، تاہم وہ شام 6 بجے کے قریب تھیٹر کے عملے کو مردہ حالت میں ملا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نشے کی حالت میں تھا، جو چار بچوں کا باپ اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا۔
اس معاملے میں بھارتی ایکٹ کی دفعہ 194 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کے ایک تھیٹر میں "پشپا 2" کی نمائش کے دوران ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔
الو ارجن، میوزک ڈائریکٹر دیوی سری پرساد کے ساتھ فلم کے پریمیئر کی شریک تھے، جنہیں دیکھنے کےلیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے تھے۔
اس دوران تھیٹر کے مرکزی دروازہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون ہلاک اور اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔