• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق امارات میں اب تک 838 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر چکے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3,647 افراد متاثر  ہوئے جبکہ 2,770 افراد صحتیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ امارات میں 20 مئی کو ایک ہی دن میں 13 افراد انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین