• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک ایونٹس میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملی، ندیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کے تمام ٹورنامنٹس میں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں ندیم خان نے کہا کہ کووڈ-19 میں ڈومیسٹک سیزن کروانا بہت بڑا چیلنج تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے کامیابی سے انعقاد کے اصل ہیروز پلیئرز ہی ہیں، اس دوران سب سے بڑا خدشہ یہ تھا کہ بائیو سیکیورببل سے  کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر نہ ہوجائے۔


پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کے تمام ٹورنامنٹس میں معیاری کرکٹ ہوئی، ابھی شروعات ہے، بہت سی چیزیں بہتر کرنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گراس روٹ کی اہمیت کو جانتے ہیں، کلب اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو جلد بحال کرنا ہے۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان شاہینز اور انڈر19 کی ٹیموں کی مستقل بنیادوں پر کرکٹ کا کیلنڈر بنایا جائے گا۔

تازہ ترین