• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈربن: جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کیخلاف سیریز 0-2 سے جیت لی

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی۔

ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان ویمن ٹیم کو 18 رنز ہرادیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو 134 رنز کا ہدف دیا مگر وہ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر صرف 115 رنز ہی بناسکی۔


میزبان ٹیم کی شبنم اسماعیل نے 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی اور پاکستان کا ہدف تک کا سفر مشکل بنادیا۔

میچ میں فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین