سابق صدر آصف زرداری کے داماد محمود چوہدری شادی کے بعد اہلیہ بختاور بھٹو کے نقشِ قدم پر چلنے لگے ہیں۔
حال ہی میں بختاور بھٹو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے محمود چوہدری نے بھی اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی انسٹا پروفائل تبدیل کردی ہے۔
محمود چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کرکے اپنے نکاح کی تصویر لگادی ہے۔
مذکورہ تصویر میں محمود چوہدری سفید شیروانی میں ملبوس ہیں جبکہ اُنہوں نے سر پر روایتی پگڑی اور چہرے پر کورونا وائرس سے پچنے کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ محمود چوہدری سے قبل اُن کی اہلیہ بختاور بھٹو بھی اپنی انسٹا پروفائل پیکچر تبدیل کرچکی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے اب اپنی دولہن بنے تصویر انسٹا پروفائل میں لگائی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جمعتہ المبارک کے موقع پر بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کی تقریب کی انعقاد کیا گیا تھا۔
نکاح کی تقریب کے اگلے روز بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔
تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد اپنی بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔