• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کے مجسمے میں غلطی پائی گئی تو کارروائی ہوگی : فردوس عاشق

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کے مجسمےکے معاملہ پر غلطی پائی گئی تو کارروائی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن زمین بوس ہو چکی ، اب اسے زیر زمین جانا ہے، احساس پروگرام کے تحت عوام کو سہولتیں دی جارہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، تعلیمی شعبے میں اصلاحات کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 جنوری کی ڈیڈلائن گزر گئی ، حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، آج یہ حکومت پر نہیں ایک دوسرے پر عدم اعتماد کر رہےہیں، ہم سینیٹ میں مطلوبہ سیٹوں سے زیادہ سیٹیں لیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں اضطراب ہے، یہ لوگ حکومت پر نہیں ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ، رنگ بدلتے بیاینے اپوزیشن کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

تازہ ترین