امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔
امریکی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مسئلہ ہے اور یہ زیادہ سنگین ہوسکتا ہے کیونکہ اگر ایران نے سمجھوتے کے تحت عائد کردہ قدغنوں کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا تو پھر معاملہ صرف ہفتوں کا رہ جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر توانائی نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر صرف یورینیم افزودگی ہی کو لیں اور ایران کو تمام تر سہولت میسر ہو تو اسے اس میں بھی 6 ماہ لگیں گے۔
اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اسی طرح جوہری ہتھیار بنانے میں اسے اب بھی ایک سے دو سال کا عرصہ لگے گا۔