• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن فائرنگ خاتون ٹک ٹاکر سے چپقلش کا شاخسانہ، ملزم کی شناخت

گارڈن فائرنگ خاتون ٹک ٹاکر سے چپقلش کا شاخسانہ، ملزم کی شناخت 


کراچی (طلحہ ہاشمی) گارڈن میں خاتون ٹک ٹاکر کے تین ساتھیوں سمیت قتل کا ملزم شناخت کرلیا گیا ہے، حکام کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ رحمان فقیر خان نامی ملزم نے کی جس کی خاتون ٹک ٹاکر سے چپقلش تھی، رحمان فقیر خان عادی جرائم پیشہ ہے اور مسکان نے ایک سال پہلے اس پراور اس کے ساتھی پر زیادتی کا مقدمہ کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون ٹک ٹاکرکے تین ساتھیوں سمیت قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسکان سمیت چار افراد کے قتل میں رحمان فقیر خان نامی ملزم ملوث ہے، حکام کے مطابق ٹیکنیکل شواہد اور مقتولین کے ورثا کے بیانات سے اس شبہے کو تقویت ملتی ہے کہ فائرنگ رحمان فقیر خان نے ہی کی ہے اور واردات کے بعد سے وہ موبائل فون بند کر کے غائب ہو گیا ہے، حکام کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور لانڈھی شیرپاو کالونی کا رہائشی ہے اس کے خلاف قائد آباد سمیت دیگر تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، یہ مقدمات انسداد دہشتگردی، پولیس اہلکاروں پر حملوں، پولیس مقابلوں سمیت سنگین الزامات کے تحت درج ہیں جبکہ ملزم پر قائد آباد تھانے میں ایک بچے سے زیادتی کا مقدمہ بھی درج ہے، حکام کے مطابق ملزم اس سے قبل مئی 2019میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے، اسے رینجرز نے آرام باغ تھانے کے فیملی کوارٹرز سے گرفتار کیا گیا تھا، رینجرز نے مزید کارروائی کےلیے اسے اسٹیل ٹاون پولیس کے حوالے کیا تھا، مقتولہ مسکان نے ایک سال قبل ملزم اور اس کے ایک ساتھی پر زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، گارڈن فائرنگ کے بعد سے ملزم کی گرفتاری کےلیے کئی چھاپے مارے جاچکے ہیں تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تازہ ترین