اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پولیس کے حاضر سروس ملازمین،وفات پانے والے اور شہداء کی فیمیلیز کی ویلفیئر کی مد میں رعائتی نرخوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عرفان طارق اور نجی لیب کے آپریشنل منیجر قیصر اقبال کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے ۔ معاہدے کے تحت نجی لیب میں پولیس کے حاضر سروس ملازمین کے 50فیصد جبکہ وفات پانے والے اور شہداء کی فیملیز کے 80فیصد رعائتی نرخوں پر تمام ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال کے لئے ڈاکٹرز کا ایک پینل بھی دستیاب ہوگا۔