• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب پنجاب نے مختلف محکموں کیخلاف 1426شکایات کو نمٹا دیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے راولپنڈی ڈویژن کی مختلف محکموں کیخلاف 1426شکایات کو نمٹا دیا۔ یہ شکایات 2020ء کے دوران موصول ہوئی تھیں۔ میجر (ر) اعظم سلیمان نے گزشتہ سال محتسب کا چارج سنبھالتے ہی ہدایت جاری کی تھیں کہ ہر قسم کی شکایات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو 30دن کے اندر انصاف فراہم کیا جائے۔ محتسب آفس راولپنڈی ڈویژن میں 1426شکایات موصول ہوئیں جو زیادہ تر محکمہ مال، پولیس، تعلیم، واسا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بہبود فنڈز، اکائونٹس آفس کے حوالے سے تھیں جن پر محتسب آفس راولپنڈی ڈویژن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں نمٹا دیا، جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کی داد رسی ہوئی۔ ایک شکایت پر پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی آف ایرڈ ایگریکلچر راولپنڈی کیخلاف فیس واپسی کی شکایت بھی تھی جو صرف پانچ روز میں نمٹائی گئی۔ اس میں محکمہ کی طرف سے فیس واپسی کا چیک شکایت کنندہ کو دفتر بلا کر دیا گیا۔
تازہ ترین