• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فٹ بالر صدام حسین کا فن لینڈ فٹ بال کلب سے معاہدہ

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین نے فن لینڈ کے کلب کاجانی ہاکا سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

صدام حسین نے سوشل میڈیا پر یہ خبر دیتے ہوئے اپنے معاہدے کو نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے شہر کراچی کے ملیر سے تعلق اب بڑھتا ہوا یورپی کلب تک پہنچ گیا۔ کاجانی ہاکا کلب سے یہ معاہدہ یقیناً میرے فٹ بال کیریئر کیلئے انتہائی اہم ثابت اور حیرت انگیز ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے نئے فٹ بال خاندان کیلئے اپنا جذبہ، تجربہ اور مہار ت دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔ 

صدام حسین نے لگ بھگ تین سال قومی ٹیم کی قیادت کی اور اپنے کیریئر کا آغاز 2009ء میں انڈر 19سے کیا تھا۔ وہ گزشتہ چھ سات سال سے قومی ٹیم سے باہر تھے۔ قومی ٹیم میں پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا رہا لیکن انہیں ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید