• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر ڈے سائیکل ریس لاہور کے سید عاقب نے جیت لی


کشمیر ڈے سائیکل ریس میں لاہور کے سید عاقب علی شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ریس کی جونیئر کیٹیگری میں فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے تینوں پوزیشینز اپنے نام کرلیں، پہلے نمبر پر عثمان، دوسرے پر زین اور تیسرے پر عادل رضا رہے۔

کشمیر ڈے سائیکل ریس میں شرکاء نے مصطفیٰ آباد فیروز پور روڈ سے پنجاب اسٹیڈیم تک ساٹھ کلو میٹر کا فاصلہ کیا، لاہور کے سید عاقب علی شاہ نے کشمیر ڈے سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔


سیالکوٹ کے کفایت اللّٰہ دوسرے اور شیخوپورہ کے محمد شریف تیسرے نمبر پر رہے۔

جونئیر کیٹگری میں فیصل آباد کے عثمان پہلے، فیصل آباد کے زین دوسرے اور فیصل آباد ہی کے عادل رضا تیسرے نمبر پر رہے۔

کشمیر ڈے سائیکل ریس کا اہتمام پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے کیا۔

تازہ ترین