• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفترخارجہ سے نکالی جانے والی ریلی میں چیئرمین سینیٹ‘ اسپیکرقومی اسمبلی اوروفاقی وزراء کی شرکت

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر،سیاسی جماعتیں اور ادارے مسئلہ کشمیر پر ایک سوچ رکھتے ہیں،اس منزل کے حصول تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔وزارتِ خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک جانے والی اس ریلی میں گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز ‘اعظم سواتی، ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ مختلف طبقہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین