• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم کارڈیشیئن کے فلیٹ میں چوری کرنیوالے ایک ملزم نے زبان کھول دی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کی معروف رئیلٹی ٹی وی اسٹار ’ کم کارڈیشن ‘ کے ساتھ پیرس میں ان کے فلیٹ پر 2016 میں لوٹ مار کی گئی تھی جسے ’’ دہائی کی سب سے بڑی چوری ‘‘ قرار دیا گیا ،ایک اندازے کے مطابق دس ملین ڈالر کے جواہرات چوری کر کے ملزمان فرار ہو گئے ، 36 سالہ اداکارہ کو مسلح افراد کی جانب سے بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا گیا ۔اب آخر کار 67 سالہ شخص ’’ یونس عباس ‘‘ نے خاموشی توڑ دی ہے ، جو کہ ان 12 لوگوں میں شامل ہے جنہیں اس کیس میں گرفتار کیا گیاتھا ، یونس نے اپنے انٹر ویو میں ساری کہانی بیان کر ڈالی ہے ، اس کا کہناتھا کہ چوری کی واردات نہایت آرام سے شرو ع سے اختتام تک پہنچی ۔واضح رہےکہ 67 سالہ یونس اس وقت ٹرائل کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ ممکنہ طور رواں سال میں شروع ہو جائے گا ۔ یونس نے بتایا کہ ’’ چوری میں شامل ہونے سے قبل اسے لڑکی کے بارے میں کومعلومات نہیں تھیں ، میرا رئیلٹی ٹی وی اسٹارز سے دور دور کا واسطہ نہیں ہے ، مجھے صرف یہ معلوم تھا کہ کم کارڈیشن امریکی ریپر (گلوکار) کی اہلیہ ہیں۔ یونس کا کہناتھا کہ اگر اسے معلوم ہوتا کہ کم کارڈیشن اتنی معروف شخصیت ہے تو وہ چوری میں کبھی حصہ نہیں لیتا ۔

تازہ ترین