• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین انسانیت کیلئے اچھی خبر قرار

ماسکو (اے ایف پی) یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے روس کی تیار کردہ کوروناوائرس ویکسین کو انسانیت کے لیے اچھی خبر قرار دے دیا ہے۔جب کہ اسپوٹ نک ویکسین پاکستان سمیت 15 سے زائد ممالک میں منظور شدہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی ادویات ساز ایجنسی ویکسین کے یورپ میں استعمال کی اجازت دے دینگے۔ تفصیلات کے مطابق، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے روس کی تیار کردہ کوروناوائرس ویکسین اسپوٹ نک V کی کامیابی کو سراہا ہے اور اسے انسانیت کے لیے اچھی خبر قرار دیا ہے۔ وہ ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروو سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی ادویات ساز ایجنسی اس ویکسین کی یورپی ممالک میں استعمال کی اجازت دے دے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ یورپ میں ویکسین کی قلت ہے، لہٰذا اس ویکسین کی فراہمی خوش آئند ہوگی۔
تازہ ترین