• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، فوجی بغاوت کیخلاف لاکھوں افراد کا احتجاج، پوپ فرانس کا اظہار یکجہتی

ینگون (اے ایف پی /جنگ نیوز )میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف دوسرے روز بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے ، تفصیلات کے مطابق میانمار بھر میں لاکھوں افراد نے فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ہے۔دوسری جانب عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے ’میانمار کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی‘ کا اظہار کیا ہے اور فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’جمہوری بقائے باہمی‘ کے لیے کام کرے۔اے ایف پی کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش بھی فوج کی جانب سے آنگ سان سوچی کو ہٹائے جانے کے خلاف لوگوں کے غم و غصے کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے۔بعض اندازوں کے مطابق اتوار کو صرف ینگون میں مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ تھی اور دوسرے شہروں میں بھی بڑے بڑے مظاہرے کیے گئے۔ینگون میں سٹی ہال کی جانب مارچ کرتے ہوئے مظاہرین نے ’جسٹس فار میانمار‘ کے بینرز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔ دوسرے لوگ سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے لال جھنڈے لہراتے رہیں۔ مظاہرے میں موجود یونیورسٹی کے ایک 20سالہ طالب علم نے کہا کہ ’میں فوجی بغاوت کو مکمل رد کرتا ہوں اور میں کریک ڈاؤن سے خوفزدہ نہیں ہوں۔

تازہ ترین