• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: عباس حیدر سیّد

صفحات: 133، قیمت: التماسِ دعا

ناشر: شاہ ولایت پبلشرز، گلشنِ معمار، کراچی۔

سرزمینِ عراق کو اِس لحاظ سے ایک خاص تاریخی اور مذہبی انفردایت حاصل ہے کہ وہاں انبیائے کرامؑ، اصحابِ رسولؐ، اہلِ بیتِ عظّامؓ اور بہت سے بزرگانِ دینؒ کے مزارات ہیں، جن کی زیارت کے لیے لاکھوں افراد ان مقامات کا رُخ کرتے ہیں۔ اِس ضمن میں شیرِ خدا، حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ اور سیّد الشھداء، حضرت امام حسینؓ کے مزاراتِ مقدّسہ خاص طور پر نمایاں ہیں، جہاں زائرین کا دن رات تانتا بندھا رہتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں فاضل مصنّف نے عراقی شہروں کربلا معلیٰ، نجفِ اشرف، کوفہ، کاظمین، بغداد، سامرہ، بلد، مسیّب اور حلہ میں موجود بزرگ ہستیوں کے مزارات کی تفصیل قلم بند کی ہے تاکہ زائرین کی وہاں تک آسانی سے رسائی ہو سکے۔ مصنّف کے مطابق، اِس سے قبل شاید ہی کسی اور کتاب میں وہاں کی زیارت گاہوں کی اِس قدر تفصیلات بیان کی گئی ہوں۔

تازہ ترین