• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی بلوچستان کیلئے 601 ارب کا ترقیاتی پیکیج مختص ہے، پلاننگ کمیشن

پلاننگ کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی بلوچستان کے لیے 601 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج مختص کیا گیا ہے۔

سینیٹر آغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا، چیئرمین کمیٹی نے دوران اجلاس کہا کہ 601 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل فراہم کی جائے۔

کمیٹی نے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل پیش نہ کیے جانے پر وزارت منصوبہ بندی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رویہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔


دوران اجلاس پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ جنوبی بلوچستان کے لیے601 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج مختص کیا گیا ہے، پی ایس ڈی پی کے علاوہ 21 ارب کے منصوبے شروع ہوں گے۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر 100 ارب کے اور ترجیحی پراجیکٹس میں مالیت 179 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق جاری پی ایس ڈی پی میں 260 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ حکومت بلوچستان 41 ارب روپے کے منصوبے شروع کرے گی۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج آئندہ 5 برس میں مکمل ہوگا اور اس دوران ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تازہ ترین