• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا دستاویز میں بجلی صارفین سے 65 فیصد ٹیکس وصولی کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی ) نیپرا دستاویز میں بجلی صارفین سے 65 فیصد ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے جسکے مطابق 2020 میں بجلی صارفین سے 366 ارب 18 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔ نیپرا دستاویزات کے مطابق سال 2020 میں 119 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جسکی پیداواری لاگت 561 ارب روپے رہی، تاہم ٹیکس اور سرچارجز ملا کر صارفین سے 927 ارب روپے وصول کیے گئے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپیہ 58 پیسے جبکہ فنانشل کاسٹ اور نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 53 پیسے فی یونٹ عائد ہے۔

تازہ ترین