• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کی حفاظت کیلئے موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے نے مسافروں کی حفاظت کے لیے موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حدِنگاہ 50 میٹر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین