• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات،موٹرسائیکل سوار سمیت 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی ،اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افرادجاں بحق ہوگئے ۔تھانہ بنی کو ثقلین عباس نے بتایاکہ اس کاکزن حسن رضا موٹرسائکل نمبر ایم 955 پر شاہ اللہ دتہ روڈ جا رہا تھا کہ ٹرک نمبر ایل ای ایس7885 کو ڈرائیور عرفان، کنڈیکٹر محمد وقاص کے ہمراہ انتہائی تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور میرے کزن کو ٹکر ماری اور اسے روندتے ہوئے چلے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ ٹیکسلاکو شاہ فیصل نے بتایا کہ کار نمبرآئی ڈی این 60 جس کو نامعلوم ڈرائیور انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا میرے بھائی شہباز خان کو ٹکر ماری جسکی وجہ سے میرا بھائی زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ محمد سعید نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ میرا چچا زاد بھائی یاسر حسین موٹر سائیکل پر جارہا تھا جس کو ڈمپر ٹی کے ایکس 573 کے ڈرائیور زاہد نے غفلت سے چلاتے ہوئے ٹکر ماری جس سے وہ جاںبحق ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین