• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علم دار روڈ پر غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لیے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دیوارِ مہربانی بنا دی۔

کوئٹہ کی اس دیوارِ مہربانی پر کپڑے، فروٹ اور کھانے پینے کی اشیاء رکھ دی گئی ہیں۔

کوئٹہ کی اہم شاہراہ علم دار روڈ پر سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں نے غریب اور مستحق افراد کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت دیوارِ مہربانی بنائی ہے۔

اس دیوارِ مہربانی پر غریب اور ضرورت مند افراد کے لیے کپڑے، فروٹ اور کھانے پینے کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔


اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے عوامی خدمت کا کام کرنے پر نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا ہے۔

تازہ ترین