• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم انصاری کے شوہر اویس خان کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو مقبول

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق وکٹ کیپر معین خان کے بڑے بیٹے اور اداکارہ مریم انصاری کے شوہر اویس خان کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اویس خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جو اُنہوں نے اپنے نکاح کے دن بنائی تھی۔


مذکورہ ٹک ٹاک ویڈیو میں ٹرانسفارمیشن کی مہارت بخوبی انداز میں دکھائی گئی یعنی ویڈیو کا مرکزی کردار چُٹکی بجاتے ہی دوسرے لباس میں آجاتا ہے۔

اویس خان کی یہ ویڈیو کسی گانے پر نہیں بلکہ میوزک پر بنائی گئی جس میں وہ پہلے صوفے پر بیٹھے ہوتے ہیں اور پھر جیسے وہ جوتا پہنتے ہیں تو اُن کا لباس تبدیل ہوجاتا ہے۔

معین خان کے بیٹے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے یہ ٹک ٹاک ویڈیو صرف تفریح کے لیے بنائی تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہ میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے، میں نے اس سے قبل کبھی ٹک ٹاک نہیں بنائی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے نکاح کی تقریب حال ہی میں منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

مریم انصاری نوجوان اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، علی انصاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اُن کی بہن مریم انصاری بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین