اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے قومی پرچم نذر آتش کیا، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں پر حملہ کیا جسکی وجہ سے اس پر پابندی لگائی، پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، جو پارٹی بھی ان کے ساتھ سرگرمی میں شریک ہوگی ان کیلئے بھی وارننگ ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں سے رابطوں کی بنیاد پر پی ڈی ایم پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی تنظیم کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو شواہد کی بنیاد پر قرار دیا جاتا ہے، اسکے اندر اور شواہد دیکھے جاتے ہیں کہ دہشت گردی کیلئے مالی معاونت تو نہیں ہے، فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے، فنڈنگ کے ذرائع اور مقاصد کیا ہیں۔