• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر دفاع نے دورہ امریکا ملتوی کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کردیا، اسرائیلی وزیر دفاع کو واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کرنی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع امریکی ہم منصب سے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں گفتگو کرنے جا رہے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے بات ہونے تک وزیر دفاع کو جانے سے روکا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے حسن نصر اللّٰہ کے بعد ان کے جانشین ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے نئے سربراہان کو بھی نشانہ بنائیں گے، اسرائیل کی جنگ لبنانی عوام سے نہیں بلکہ ایران سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید