• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے 25 فیصد تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے گریڈ 1 سے 19 تک کی 25 فیصد تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم نے صوبوں کو بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کرنے کا کہا ہے، پمز کے ڈاکٹروں کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں۔


وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ حکومت کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں، پی ڈی ایم نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہاتھ پی ڈیی ایم کی کرپشن اور چور بازاری کی وجہ سے بندھے ہوئے تھے، وزیرِ اعظم نے نالہ لئی کے لیے 70 ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دو سال میں نالہ لئی پراجیکٹ مکمل ہو کر راولپنڈی کا نقشہ بدل دے گا۔

تازہ ترین