• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ کرکٹر محمد حفیظ نے نوجوان کرکٹرز کو کامیابی کے گُر سکھادیے۔

لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں نوجوان کرکٹرز کو پلاننگ اینڈ سیٹنگ گولز پر محمد حفیظ نے لیکچر دیا اور کہا کہ کامیابی کےلیے سوچ اور ویژن کو بڑا رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ اور ٹارگٹ سیٹ کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی، سخت محنت اور واضح وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

نامور آل راونڈر نے مزید کہا کہ کامیابی محنت سے ملتی ہے اس کے لیے قربانی دینے سے گھبرانا نہیں چاہئے، سوچ اور وژن کو بڑا رکھنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کو مثبت انداز میں لیں، اسےکامیابی کی سیڑھی بنائیں، ہر وقت ملک کی نمائندگی کا سوچیں، اس سطح پر قلندرز کے کوچز کا ملنا بڑی بات ہے۔

محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے بہتر سہولیات آپ کو نہیں مل سکتیں۔

تازہ ترین