شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )طالبہ کو یرغمال بناکر اس کی نیم برہنہ تصاویر بنانے کے الزامات کی تحْقیقات شروع کر دی۔سٹی پولیس نے محلہ روشن پورہ میں ایک نجی سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو یرغمال بنانے اور اس کی نیم برہنہ تصاویر بنانے اور اسے بلیک میل کرنے کے الزامات کی تحْقیقات شروع کردی ہیں یہ تحقیقات طالبہ کے بھائی تنویر احمد کی طرف سے دی جانیوالی درخواست پر شروع کی گئی ہے جس میں سکول کے پرنسپل سمیت دو افراد پر یہ الزامات لگائے گئے تھے جنہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔