• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں، اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 16 اعشاریہ 47 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

 تارکین وطن کی 2 ارب ڈالر ترسیلات کی لہر آٹھویں ماہ بھی برقرار رہی، جنوری میں 2 اعشاریہ 27 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 55، یو اے ای سے 49 اور برطانیہ سے 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں، امریکی ترسیلات زر جنوری میں 20 کروڑ ڈالر رہیں۔

تازہ ترین