• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، زرتاج گل

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہ پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، حکومت میرین سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ آبی حیات کے تحفظ کے لیے بلین ٹری سونامی کے تحت 1 ارب مینگرووز بھی لگائے جائیں گے۔

زرتاج گل نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی روک تھام کی ضرورت ہے۔  

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود بھی آبی حیات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ قومی مفادات پر تمام سیاستدان متحد ہیں، بلو کاربن پالیسی بھی متعارف کرائیں گے۔

تازہ ترین