• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMFسے 50کروڑ ڈالر کی نئی قسط مہنگائی کا طوفان لائیگی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پچاس کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری مہنگائی کا ایک اور طوفان لائے گی ۔ قوم کا بال بال قرضوں میں جکڑا ہوا، حکمران مزید قرض ملنے پر کامیابی کے دعوے کرتے پھرتے ہیں ۔ ملک پر ایسا وقت آیا ہے کہ حکمران غیر ملکی اداروں سے قرض ملنے پر خوشی کے شادیانے بجارہے ہیں ۔ وزیراعظم بتائیں وہ اپنے وعدوں کو یاد کر کے کیسا محسوس کرتے ہیں ؟قرض نہیں لوں گا ، خود کشی کر لوں گا کہنے والے قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔وزیراعظم کا زراعت میں بہتری لانے کا لیکچر بھی قوم نے سن لیا ۔ ملک کے کروڑوں کسان پریشان ہیں ۔

تازہ ترین