• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ میں توسیع

قومی کرکٹر عمر اکمل کے کیس میں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 19 فروری تک محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کی تاریخ میں 31 مارچ تک کی توسیع کر دی ہے۔

عمر اکمل کے لیے انتظار کی گھڑیاں طویل ہوتی جا رہی ہیں ، محفوظ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ پر تاریخ دی جانے لگی ، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے ایک بار پھر فیصلہ سنانے کے لیے تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 19 فروری تک محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانا تھا لیکن اب تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

31 مارچ تک کسی بھی وقت محفوظ فیصلہ سنا دیا جائے گا ، کرکٹر عمر اکمل اور پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی ۔

پی سی بی نے 36 ماہ کی سزا 18 ماہ ہونے پر اپیل دائر کی تھی جبکہ عمر اکمل نے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر کی جانب سے 18 ماہ کی سزا پر اپیل کی تھی ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو سزا سنائی گئی تھی، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد یکم دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین