• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی جانب سے اپنے آفیشل ترانے جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے اپنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 6 کی ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کے ساتھ شیئر کیا گیا ٹیزر 23 سیکنڈ کا جسے دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ترانہ کتنا جاندار ہوگا۔

واضح رہے کہ  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر  پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کو اداکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔





واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا ترانہ’گروو میرا‘ یوٹیوب پر تیز ترین ایک کروڑ ویوز حاصل کرنے کے قریب ہے۔

لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز کا ترانہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں چھایا ہوا ہے۔

تازہ ترین